Prof. Dr. Muhammad Kamran

Professor

Institute of Urdu Language & Literature
Ph.D. Urdu (Pb)

Prof. Dr. Muhammad Kamran
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران انسٹی ٹیوٹ آف اردو لینگویج اینڈ لٹریچر پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں بحیثیت ڈائریکٹر و صدر شعبہ اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے اپریل 1993ء میں صادق پبلک اسکول بہاولپور سے لیکچرار کے طور پر اپنے کیئریر کا آغاز کیا۔ 26 جنوری 1995ء سے وہ پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج میں بطور استاد وابستہ ہیں۔ 2013ء سے 2018ء تک انھوں نے چیئرمین شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی کے طور پر اپنے فرایض ادا کیے۔ 2014 سے 2021ء تک وہ ادارہ تالیف و ترجمہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سربرارہ رہے اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے عالمی ادبیات کو اردو میں ترجمہ کروا کے شایع کرتے رہے۔ آج کل وہ کلیہ علومِ شرقیہ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین کے طور پر خدمات ادا کر رہے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کنوینر اور رکن کے طور پر مختلف ادارہ جاتی کمیٹیوں میں اردو زبان و ادب اور پاکستانیت کے فروغ کے لیے کوشاں رہے۔ انھوں نے 1993ء میں اپنے کیئریر میں دو رول آف آنر اور ایم۔اے اردو میں پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تین گولڈ میڈل حاصل کیے۔ انھوں نے 2000ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم۔فل، اردو اور 2001ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے انتہائی کم مدت میں دو اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔
گذشتہ دس سال سے معروف ادبی تنظیم مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور کے رکن اور خزانہ دار ہیں۔
ڈاکٹر محمد کامران ایک ادیب، دانش ور، شاعر، سفرنامہ نگار، محقق، نقاد اور ماہر تعلیم ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے استاد کے طور پر انھوں نے جن غیرملکیوں کو اردو کی تعلیم دی ہے ان میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جاپان، چین، جنوبی کوریا، فجی، ترکی، ایران، مصر، ہانگ کانگ اور اسپین کے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اردو اور سرائیکی پروگراموں کی چالیس برس سے زاید عرصے تک میزبانی کی ہے۔ نیز جرمن ویب ٹی وی جذبہ نیوز کے پروگرام گلوبل ولیج اور ڈاکٹر محمد کامران کی میزبانی کرتے رہے ہیں۔ وہ گذشتہ آٹھ سال سے معروف ادبی تنظیم مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور کے رکن اور خزانہ دار ہیں۔ انھوں نے دنیا بھر میں اردو اور پاکستانیت کے فروغ کے ضمن میں بے مثال خدمت انجام دی ہیں۔ وہ کانفرنسوں، تحقیقی منصوبوں کے سلسلے میں جاپان، آسٹریلیا، برطانیہ، بحرین، ترکیہ، جنوبی افریقہ، سویڈن اور ڈنمارک کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ بیرون ملک متعدد علمی و ادبی اداروں نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تعریفی اسناد اور یادگاری شیلڈز سے نوازا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، عالمی سطح پر اردو زبان و ادب اور پاکستانیت کے سفیر ہیں اور دن رات اردو کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

M.A. Urdu, M.Phil. Urdu, Ph.D. Urdu (Pb)

Phone Number:  92-42-99210832
E-mail Address:  kamran.urdu@pu.edu.pk

Institute of Urdu Language & Literature